پتریاٹہ سیاحوں کے لیے کیبل کار کو مرمت کے بعد کھل دی گئی۔ منیجر اعجاز احمدبٹ

Patriata Cable Car

مری: ٹو رزم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے مینیجنگ ڈائریکٹرآغا محمد علی عباس نے چارج لیتے ہی پتریاٹہ چیئر لفٹ نیومری کا دورہ کیااور وہاں پر سیاحوں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر منیجر ٹی ڈی سی پی اعجاز احمد بٹ، شیخ منیر،منیجر نارتھ معظم نذیراور انتظامیہ بھی ان کے ہمراہ تھی۔ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ ٹاپ کا دورہ کیا اور کیبل کار کا جائزہ لیا اور کیبل کار کو سیاحوں کے لیے کھل دی گئی۔مینیجنگ ڈائریکٹرآغا محمد علی عباس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کو میعاری و محفوظ تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سے مقامی ٹورزم کو فراغ دینے سے وہاں کے لوگو ں کو ذریعہ معاش کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔سیاحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کیبل کو ضروری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام چیئر لفٹس کا تکنیکی معائینہ بر وقت کروایا جائے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر منیجر ٹی ڈی سی پی اعجاز بٹ نے کہا کہ پتریاٹہ میں کیبل کار کہ بحالی سے مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہو گااور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے جگہ جگہ سائین بورڈ بھی آویزاں کیے گئے ہیں جس پر سیاحوں کے لیے اہم معلومات درج ہیں۔