مری سردار محمد سلیم خان نے پارکنگ پلازہ بنانے کا لے آوٹ پلان

ملکہ کوہسار مری کی زرخیز زمین کا اعزاز۔کمشنر۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہسار تینوں پہلے مری کے اسسٹنٹ کمشنر رہ چکے ہیں۔ملکہ کوہسار مری کی زرخیز زمین پر آنیوالے کئی اسسٹنٹ کمشنر اسوقت سیکرٹریز اور مختلف اداروں کے ہیڈ بھی ہیں۔مگر مری کی زرخیز زمین بار بار فصل اگانے کے بعد کمزور پڑھ چکی ہے۔ثاقب منان جو پہلے اسسٹنٹ کمشنر مری سال 2005 میں رہ چکے ہیں اب کمشنر راولپنڈی ہیں۔ان کے دور میں جہاں اسوقت کے تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان نے پارکنگ پلازہ بنانے کا لے آوٹ پلان بنایا تھا وہاں پر اسوقت کمشنر ہاؤس کی تعمیر جاری ہے۔اگر نوتعینات کمشنر راولپنڈی ثاقب منان یہاں پر اپنا ماضی کا منصوبہ پارکنگ پلازہ بنانے کے اقدام کریں تو بند کمروں کے تنظیموں کے شہر مری کے باسیوں اور ملک بھر سے ملکہ کوہسار آنیوالے سیاحوں پر ان کا احسان عظیم ہوگا۔

جواب دیں