پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے عہدیدران نے حلف اٹھا لیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf

کہوٹہ:پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے عہدیدران نے حلف اٹھا لیا،راول پارک راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی کی باڈی نے تحصیل صد ر راجہ وحید احمد خان کی زیر قیادت شر کت کی، جہاں پر سابق وزیر اعظم پاکستان و چیر مین تحریک انصاف پاکستان عمران خان نے کارکنوں سے عہدوں کا حلف لیا، کہوٹہ پبلک سیکٹر یٹ کو ٹلی لنک روڈ سے تحریک انصاف کے عہدیدران نے ایک ریلی کی شکل میں روال پارک راولپنڈی روانہ ہوئے، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز پبلک سیکٹر یٹ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ سے نو منتخب عہدیدران و ممبران نے حلف بر داری تقریب میں شرکت کیلئے راول پارک راولپنڈی روانہ ہوئے، جہاں پر سابق وزیر اعظم پاکستان و چیر مین تحریک انصاف پاکستان عمران خان نے کارکنوں سے حلف لیا، کہوٹہ سے تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی کی قیادت تحصیل صد ر راجہ وحید احمد خان نے کی اور تمام کارکنوں کے ہمراہ راول پارک راولپنڈی پہنچے، جہاں پر کارکنوں نے حلف اٹھایا۔