Petroleum Mr. Nadeem Babar 33

تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس

تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس آج صبح وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم جناب ندیم بابر کی صدارت میں وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوا۔ تھنک ٹینک میں توانائی کے شعبے کے نامور ماہرین اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

فورم میں ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن ، آئل سیکٹر کی قیمتوں میں بہتری ، آئل ڈپو کے لئے آٹومیشن سسٹم متعارف کروانے اور ایل پی جی سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھنک ٹینک فورم نے آئل قیمتوں کے طریقہ کار میں بہتری ، آئل مارکیٹ کو ڈی-ریگولیٹ کرنے، ریٹیل / پیٹرول پمپوں کے لائسنس سازی اور دیگر مسائل اور آئل ڈاؤن سٹریم کے شعبے میں ریفائنریوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے اختتام پر، معاون خصوصی ندیم بابر نے تھنک ٹینک کے ممبران کو یہ ذمہ داریاں تفویض کیں کہ وہ آئل ڈپو کے لیے رئیل ٹائم کے اعداد و شمار کو جمع کرنے ، آئل ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے، اور ڈی ریگولیٹ تیل مارکیٹ کی ممکنہ ڈھانچے کے لیے ٹیکنالوجی اور آٹومیشن سسٹم کے استعمال سے متعلق ورکنگ پیپرز مہیا کریں اور ممبران اپنی سفارشات میں آئل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اصولوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ معاون خصوصی نے اگلی تھنک ٹینک میٹنگ میں ایل پی جی سیکٹر میں اصلاحات پیش کی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں