Islamabad High Court 23

اسلام آباد:مندر کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:مندر کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہےجسٹس عامرفاروق نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارخوشنود خان نے موقف اختیار کیا کہ مندر کے لئے چار کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین مندر پہلے سے موجود ہیں،مزید کسی مندر کی تعمیر کے لئے پیسے دینا فضول خرچی ہوگی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ مندر پر کام روک دیا گیا ہے اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں