Stock exchange 10

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دہشت گردوں کی حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار، سٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈاور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے پوری قوم متحد ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں