Rector FC College Shah Mehmood Qureshi 33

ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی کی وزارت خارجہ میں, وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی کی وزارت خارجہ میں, وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ریکٹر ایف سی کالج نے یونیورسٹی میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کالج، یونیورسٹی پاکستان کی ایک تاریخی اور تہذیبی شناخت کی حیثیت سے جانی جاتی ہے

بہت سی نابغہ ء روزگار شخصیات کو اس درسگاہ سے فیض یاب ہونے کا اعزاز حاصل ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام قابلِ تحسین ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

تاریخی اہمیت کے حامل تعلیمی ادارے میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے پر ریکٹر اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ریکٹر ایف سی کالج یونیورسٹی نے تہنیتی جملوں اور حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں