load shedding 20

جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا

جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا، شہری گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، شہری علاقوں میں 12سے14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف چیئرمین دلمراد لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا گیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آبادایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے مگر اس کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سیپکو آفیس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں