الیکشن کمیشن 10

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات روشنی میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے تمام ایسے مرد اور خواتین کے اعداد وشمار اور تفصیلات طلب کرلی گئ ہیں جو اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں مگر بطور رائے دہندگان / ووٹر ان کے نام انتخابی فہرستوں میں ابھی تک درج نہیں ہیں.

اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے شعبہ انتخابی فہرست کی جانب سے جاری مراسلہ میں نادرا کو جلد از جلد تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ ایسے تمام افراد کے نام الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 25 کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج کیے جاسکیں. ایک محتاط اندازے کے مطابق ایسے افراد کی تعداد 30 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے.

واضح رہے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ دنوں انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے درمیان موجود بڑے فرق کو ختم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں