6

دن12بجےکی ہیڈلائنز:وزيراعظم کاپنجاب ميں سليکٹولاک ڈاؤن کااعلان

ذیل میں 14 جون دن 12 بجے کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

بس بہت ہوگيا ۔۔۔ عوام نے احتياط سے کام نہيں ليا ۔۔۔۔ اب سختی کرنے کا وقت آگيا ہے۔ وزيراعظم عمران خان کا پنجاب ميں سليکٹو لاک ڈاؤن کا اعلان ۔۔ کہا ٹائيگر فورس کی نشاندہی پر پوليس اور انتظاميہ ايکشن لے گی ۔۔۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ احتياط نہ کی تو کنسٹرکشن سائٹس بند کردی جائيں گی

پاکستان ميں کورونا کے وار جاری ۔۔ چوبیس گھنٹے کے دوران اکیاسی افراد زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔۔ اموات کی مجموعی تعداد ۔۔ دوہزارچھ سو بتیس ہوگئی ۔۔۔ ایک دن میں چھ ہزار آٹھ سو پچیس نئے کيسز رپورٹ ہوئے

کورونا ميں مبتلا شيخ رشيد کي طبيعت ناساز۔۔ ملٹری اسپتال منتقل ۔۔۔ اسپتال سے پيغام ميں کہا ۔۔ اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔۔۔ عوام سے احتياطی تدابير اختيار کرنے کی اپيل۔۔ جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نسيم راجپر ۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ۔۔ شہباز شریف کی اہليہ تہمينہ درانی بھی کورونا کا شکار۔ سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کے بيٹے قاسم گيلانی نے والد کے کورونا ميں مبتلا ہونےکا ذمہ دار حکومت اور نيب کو قرار دے ديا۔ ٹويٹ ميں لکھا۔ عمران خان کی حکومت اور نيب کا شکريہ ۔ آپ نے ميرے والد کی زندگی خطرے ميں ڈال دی

کورونا وائرس کے باعث لاہور ميں تشويشناک صورتحال ۔ سرکاری اسپتالو‍ں کے آئی سی یو وارڈز بھر گئے ۔ شہر کے بڑے اسپتالوں میں وينٹی ليٹرز کی قلت ۔ سروسز اسپتال ۔ جناح اسپتال اور جنرل اسپتال کے تمام وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض موجود ۔ ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس کے ستر فیصد بستر بھی بھر گئے۔ وزير صحت ياسمين راشد کی ترديد ۔۔ کہتی ہيں تريسٹھ وينٹی ليٹرز اب بھی خالی ہيں۔

نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ ۔۔ برطانیہ سے بھی سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔۔ سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے

اختيارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ريکارڈ میں خورد برد کا الزام ۔ پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزير کھيل محمد بخش مہر نيب کے ريڈار پر ۔۔ تحقيقات کے ليے اٹھارہ جون کو طلب کرليا گيا

بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں ٹڈی دل کے حملے جاری ۔۔ لکی مروت ميں ٹڈیوں کے بچوں کی بھرمار ۔۔۔ محکمہ زراعت کا جنگی بنیادوں پر آپریشن جاری۔ گيارہ ہزار ایکٹر پر اسپرے کرديا گيا

تھرپارکر ميں کنویں کی کھدائی کے دوران تودہ گرگيا ۔ چار مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق۔ لاشيں نکال لی گئيں ۔ واقعہ ننگرپارکر سے چاليس کلومیٹر دور گاؤں میں پيش آيا تھا

ميانوالی ميں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس سے آٹھ لڑکے برآمد۔ لڑکوں کو ایران ۔۔ ترکی اور یورپین ممالک میں اسمگل کیاجارہا تھا

امریکا میں پولیس فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت ۔۔ جارجیا ميں مظاہرین نے ریسٹورنٹ کو آگ لگادی ۔۔ گزشتہ روز پوليس کي اسٹن گن چھيننے پر فائرنگ سے ستائيس سالہ ریشرڈ بروک ہلاک ہوا تھا ۔۔۔ واقعے کے بعد پولیس چیف مستعفی ہوگئے

برطانوی معيشت ڈوب رہی ہے۔۔۔ برطانيہ ميں ارکان پارليمنٹ سماجی فاصلے کی پابندی کے خلاف بول اٹھے۔۔ ارکان کی دو ميٹر کے فاصلے کی پابندی ميں نرمی کی اپيل ۔۔ ہوٹلنگ اور سياحت کو مکمل کھولنے کا بھی مطالبہ کرديا۔۔

معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں ۔ ان کي عمر پچاسی برس اور گردوں کے مرض ميں مبتلا تھيں ۔۔۔ بہترين اداکاری پر صبیحہ خانم کو تمغہ حسن کارکردگی اور نگار ايوارڈ سے نوازا گيا

کورونا وبا کے باعث۔۔ تين ماہ بعد بارسلونا کا لاليگا ميں شاندار آغاز ۔۔ مالورکا کو چار صفر سے شکست دے دی۔ نيوزی لينڈ ميں تماشائيوں سے بھرے اسٹيڈيم ميں رگبی مقابلے شروع ہوگئے۔ نوواک جوکووچ نے ہوم گراؤنڈ پر ايڈريا ٹور ٹينس ميں فاتحانہ آغاز کرديا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں