13

موٹر وے پولیس نے کھو جانے والے بچے کو والدین سے ملا دیا

اسلام آباد موٹر وے پولیس نے کھو جانے والے بچے کو والدین سے ملا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ DSP عاشق حسین اور جونیئر پٹرول افسر عرفان اللہ نے دوران پٹرولنگ ایک بچہ جس کی عمر تقریبا سات سے آٹھ سال تھی موٹروے پر پریشان حال دیکھا ۔
کیونکہ بچہ کافی سہما ہوا تھا اسی لئے معلوم کرنے پر صرف اپنے نام کے علاوہ کچھ نہ بتا سکا ۔اس صورتحال میں بچے کو برہان کیمپ لے جایا گیا جہاں بچے نے اپنے اسکول کا نام بتایا اسی معلومات کو بنیاد بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے بچے کے والد کا پتہ لگا کر اسے اطلاع دی اور بچے کو والد محمد فیاض سکنہ پشاور کے حوالے کیا ۔جس پر بچے کے والد نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں