98

بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوراسی کے سالانہ عرس کی تقریبات 11 جولائی سے 18 جولائی

(مری بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوراسی کے سالانہ عرس کی تقریبات جو ہرسال 11 جون سے 18 جون تک منعقد ہوتی تھی اب سالانہ عرس کی تقریبات 11 جولائی سے 18 جولائی کو حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت منعقد ہونگیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ بابا لعل سرکار سوراسی نیو مری سید نوید الحسین شاہ کاظمی نے مری میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مزارات کی بحالی اور عرس کی تقریبات جو بھی ایس او پیز حکومت پنجاب جاری کرے گی ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگااورکرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اور عوامی کو کوروناوائرس سے بچاؤکے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم ہر حال عوام کی جان و مال کے تحفظ کے امین ہیں اس لئے ہم کسی صورت کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے انتظامیہ، عوام کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی پریشانی کا سامنا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں