‏وزیراعظم عمران خان 23

وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد کی ملاقات

وفد میں ڈاکٹر مدیر خان، ڈاکٹر سعید مصطفیٰ، ڈاکٹر جواد واصف، ڈاکٹر عاصم رضوی، ڈاکٹر سجاد، ڈاکٹر محسن رانجھا و دیگر شریک

ملاقات میں ملک میں کورونا کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور اس حوالے سے خصوصاً ملکی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کے کردار پر بات چیت

صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال

آئی ڈی ایف کی جانب سے صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں اور پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کا مقصد ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ، عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح ہے۔

آئی ڈی ایف کی جانب سے وزیرستان میں ہسپتال کے قیام کی تجویز پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے قائم ٹاسک فورس اس تجویز پر غور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں