شیخ انصر عزیز 18

چھٹیاں منسوخ کر پورے شہر کی صفائی کروائی گئی

اسلام آباد میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے دوسرے روز بھی آئی ٹین کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود عملے کو ہدایات دیں کہ جہاں ضرورت ہے فوری صفائی کی جائے واٹر سپلائی کے عملے نے پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں عید پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر پورے شہر کی صفائی کروائی گئی تھی سینیٹیشن کے عملے نے دن. رات کام کیا ہے اس دوران دوران چھٹیاں بھی منسوخ کر دی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز آئی ٹین کے دوسرے روز کے دورے کے موقع پر کیا دورے کے موقع پر یو سی چیئرمین رانا اشفاق اور فرمان مغل بھی موجود تھے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹین کے لوگوں کےمسائل کو جلد حل کریں گے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی رہی ہے اور اب بھی صفائی کا عملہ اپنا کام.کر رہا ہے جہاں پر صفائی میں کمی نظر آتی ہے وہاں فوری صفائی کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ذیشان علی نقوی نے کہا کہ دو نئے فیلٹریشن پلانٹس تیار کر رہے ہیں اور ہم نےواٹر سپلائی کے لوگوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں تاکہ کہ کوئی مسلہ نہ ہو چھٹیوں کی منسوخی کے باوجود بھی جو غیر حاضر تھے ان کو معطل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنزکاٹ کر آئی ٹین کاپانی پورا کریں گے۔غیر قانونی موٹریں بھی اتروائیں گے۔ایک واٹر لائن کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہے۔کل سے سات سپلائیاں پوری آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لائینز خراب ہیں انہیں بھی ٹھیک کریں گے پانی کے علاوہ صفائی کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں شہریوں کا بھی تعاون درکار ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں