حادثہ 21

تلہ گنگ میانوالی روڈ بلال آباد کے قریب کیری وین اور کار آپس میں ٹکرا

تلہ گنگ میانوالی روڈ بلال آباد کے قریب کیری وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے- حادثہ کے نتیجہ میں کیری وین کا ڈرائیور ملکوال کا رہائشی 37 سالہ اظہر ولد عبدالرحمن موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ 4فرد شدید زخمی ہوئے جن میں 45 سالہ یونس ولد سفری خان ساکن سگھر، 17 سالہ عدنان سلیم ولد محمد سلیم ساکن بلال آباد، 5 سالہ انیسہ فاطمہ دختر محمد ریاض ساکن ضلع میانوالی اور 10 سالہ حسین عباس ولد محمد رفیق شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا کار سگھرسے تلی گنگ جبکہ کیری وین تلہ گنگ سے ملکوال جا رہا تھا جبکہ حادثہ کی وجہ غلط اورٹیکنگ بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں