23

ہاشو گروپ نے لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے فرنٹ لائن پولیس اہلکاروں کوروزانہ سحر وافطار

ہاشو گروپ نے لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے فرنٹ لائن پولیس اہلکاروں کوروزانہ سحر وافطار کا
کھانا فراہم کرکے ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

کوویڈ19کے وبا ء کے دوران لاہور میں اپنی جانو ں کو خطرے میں ڈال کر حفاظت کرنے والے فرنٹ لائن پولیس اہلکاروں کی بہادری اور خدمات کے اعزاز میں ہاشوگروپ نے ان کی چوکیوں پر ر مضان کے مقدس مہینے میں سحر اور افطار کا کھانا فراہم کرنا شروع کیاہے۔
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے اقدام کے تحت، ہاشوگروپ لاہورسول لائنز کی حدود کے دائرہ اختیار میں سیکیورٹی چوکیوں پرتعینات تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای اے) کے تمام اہلکاروں کو روزانہ سحر اور افطار کا کھانامہیا کیا جا رہا ہے۔

ہاشو گروپ لاہور پولیس کے ساتھ مل کرپورے ماہ رمضان میں سول لائنز کی حدودمیں چوکیوں کی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر 7000کھانے محفوظ پیکنگ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کرے گا یہ فیصلہ سپرنٹنڈنٹ پولیس، سول لائنز ڈویژن دوست محمد اور ہوٹل منیجر پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہورحسین عباس کے درمیان بدھ، 6 مئی 2020 کو لاہور میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیاگیا۔
اس اقدام کا مقصد ہاشوگروپ کی جانب سے وبا کی پریشانی کے تحت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انتھک فرائض کی انجام دہی پر مامور اہلکاروں کی بے خوف بہادری کو تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کر نا ہے۔ اس کے علاوہ ہاشو فاؤنڈیشن نے اپنے ہاشوہیومینیٹیرپروگرام کے توسط سے ہنگامی اور امدادی سرگرمیوں جیسے خطرے سے دوچار کمیونٹیو ں او رقانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای اے) کو فوڈ پیکج،حفظانِ صحت اور میڈیکل کٹس کی تقسیم کیلئے بھی جواب دیاہے اور یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وبائی بیماری ختم نہ ہوجائے۔

ہاشو گروپ ہاسپیٹلٹی ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب حسیب گر دیزی نے کہا کہ ہم بہادر پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں انہوں نے کی عوام کو اپنے گھروں میں سلامتی، آرام وسکون کے ساتھ محفوظ رکھا ہو اہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں