کاروبار کھولنے 17

پنجاب میں عید سے پہلے کاروبار کھولنے کا امکان

پنجاب میں عید سے پہلے کاروبار کھولنے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف تاجر رہنماؤں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے ملاقات کر کے لاک ڈاؤن سے درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مرحلہ وار کاروبار کھولنے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب دے،تاجر رہنما پنجاب حکومت نے آئندہ چند روز میں صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ چین اسٹورز اور ریٹیل انڈسٹری کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےکاروبار کھولنے کے حوالے سے حکومت ایس او پیز مرتب کر رہی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیےجارہےہیں تاکہ کسی نقصان سےبچاجاسکے۔ جلدحفاظتی انتظامات کےساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی اور مرحلہ وار مارکیٹوں کو کھول دیا جائے گا،زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں