23

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیالکوٹ آمد

,وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیالکوٹ آمد: صرف 5 روز میں 203 بستروں پر مشتمل قائم جدید فیلڈ ہسپتال میں کورونا متاثرہ مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ کی مختصر وقت میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے پر انتظامیہ کو شاباش:
▪︎فیلڈ ہسپتال میں خواتین کیلئے علیحدہ آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔
▪︎ڈیوٹی سٹاف روم اور مریضوں کے رشتے داروں کیلئے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
▪︎مریضوں کو سکائپ کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
▪︎لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں جدید فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹائیگرفورس کے اراکین سے ملاقات: وزیراعلیٰ نے ٹائیگر فورس کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی۔
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ: وزیراعلیٰ نے سینٹر میں مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
▪︎وزیراعلیٰ نے خواتین سے سینٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سینٹر کا دورہ: ▪︎سینٹر میں زیرکفالت بچوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

▪︎وزیراعلیٰ کو فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں، مالی امداد تقسیم کرنے کے امور، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سینٹرمیں بچوں کی کفالت اور ٹائیگر فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
▪︎ڈی جی پی ڈی ایم اے نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں