28

واہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی

واہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ناجائز منافع خوری کی خاطر ماسک بلیک کرنے والے گروہ کے 03 ملزمان گرفتار، 18 ہزار ماسک برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منافع خوری کی خاطر ماسک کی بھاری کھیپ پکڑ کر گروہ کے 03ملزمان عمران خان،طالب اوربرہان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 18ہزار ماسک برآمد کر لیے گئے، ملزمان نے تفتیش کے دوران ماسک مختلف لوگوں کو بھاری منافع پر فروخت کرنے کا انکشاف کیا، ایس پی نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور ماسک کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر کاروائی جاری رکھی جائے گی، سی پی او محمداحسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں