33

حکومت کا سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل اور ڈیجئٹل میڈیا ہی مستقبل ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نئی پالیسی لارہی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کواشتہارات کا اجراء اور یوٹیوب چینل مالک کو پی آئی ڈی کا ایکریڈیشن کارڈ جاری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے کورسز کرائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی ڈی میں رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ صحافیوں کی رجسٹریشن کرنا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات ہوئی۔ وزیراعظم نے یوٹیوب چینل کے حامل صحافیوں سے ملاقات میں نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں