اسلام آباد 29

تھانہ بنی گالا کاروائی لاک ڈاون دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 50کے قریب افراد گرفتار

اسلام آباد ایس پی سٹی سرفرازاحمد ورک کی ہدایات پر تھانہ بنی گالا میں تعینات ایس ایچ او میاں عمران ہمراہ ٹیم کی علاقہ میں بھرپورکاروائی لاک ڈاون دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر
50کے قریب افراد گرفتار اور 22 موٹرسائیکل تھانہ میں بند مزید کاروائی جاری ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس نے مختلف ایریاز میں دوران گشت اور پولیس ناکوں پر کاروائی کرتے ہوئےبائیس موٹرسائیکل اور پچاس کے قریب ڈبل سواروں کو گرفتار کر کے تھا نہ میں شفٹ کردیا۔مزید بنی گالا پولیس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر اور لاک ڈاؤن کے دوران جو ہدایات گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ہیں ان کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لے رہی ہے۔علاقہ میں مزید کاروائیاں جاری ہیں _

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں