عثمان ڈار وزیراعظم عمران خان 21

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات کے دوران کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔
ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کا پورٹل کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ سے لنک کر دیا گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں