فضل چوہدری مسلم لیگ ن 26

گلگت بلتستان کے لئے کورونا سے بچاو کے لئے امدادی سامان

اسلام آباد قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی سامان کیاایک اور کھیپ سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،اور سابق ایم این اے عقیل انجم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوارڈینیٹر رشید ارشد کے حوالے کیا،کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی سامان میں سٹنلائزر،ماسک،صابن اور کورونا سے بچاو کے لئے آگاہی پمفلٹ شامل ہیں واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے لئے ایک ہزار حفاظتی کٹس گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کیں گئیں جو حکومت گلگت بلتستان محکمہ صحت کے حوالے کرے گی،گلگت بلتستان کے لئے سامان دینے کے موقعہ پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سابق یم این اے انجم عقیل نے کہا کہ قاید مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور صدرمسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں بروقت انقلابی اقدامات کر کے گلگت بلتستان کو کورونا سے محفوظ بنانے کی عملی کوشش کی ہے اسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں