ضروریات زندگی کی تمام اشیا 33

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث فری ہوم ڈلیوری کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث فری ہوم ڈلیوری کا آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے ضروریات زندگی کی تمام اشیا ہول سیل پر منگوا سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کہتے ہیں لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچانے کے لئے پہلے مرحلے میں سترہ فری ہوم ڈلیوری سینٹر بنا دیے ہیں اگلے دو تین دن میں اسلام آباد کی ہر یونین کونلس میں ایک سینٹر بنا دیا جائے گا ۔

کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کا بہترین اقدام ۔۔۔ شہریوں کو گھروں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا پہنچانے کے لئے فریم ہوم ڈلیوری کا آغاز۔۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں گھروں میں کھانا پہنچانے کے لئے سترہ فری ہوم ڈلیوری سینٹر بنا دیے ہیں

صدر آل پاکستان تاجر اتحاد کاشف چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو ہول سیل ریٹ پر ان کے گھروں میں چیزیں مہیا کی جائیں گی اسلام آباد کی تاجر تنظیمیں غریب لوگوں کو کھانا پہنچانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ لوگ اسی طرح جنازوں میں جاتے رہے تو وائرس نہیں رک سکتا اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے لگے ہیں متاثرہ تمام علاقوں کو سیل کر کے ٹیسٹ کر رہے ہیں لوگوں کو ٹریس کر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں