بھارت پھنسے پاکستانیوں 37

کورونا وائرس کا پھیلاؤ / بھارت پھنسے پاکستانیوں کی واپسی

بھارت میں پھنسے 05 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

بھارت میں پھنسے پانچوں پاکستانی اٹاری-واہگہ کے راستے کامیابی سے پاکستان پہنچ گئے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

ان پاکستانی شہریوں میں چوہدری محمد اشفاق, نگہت مختار, یاسین مختار, محمد خالد اور چوہدری محمد آصف شامل ہیں, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

یہ پاکستانی بھارت میں میڈیکل ویزا پر گئے تھےاور کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث نئی دلی میں پھنس گئے تھے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

اٹاری-واہگہ بارڈر کے آر پار باقائدہ نقل و حرکت فی الوقت معطل ہے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

قبل ازیں, 20 مارچ کو بھی بھارت میں پھنسے پاکستانی اٹاری-واہگہ سرحد پر پھنسے پاکستانی بھی وطن واپس پہنچے تھے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

ان میں 12 سالہ صبیح شیراز اس کے والدین اور دادا شامل تھے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی ہائی کمشن بھارتی اور پاکستانی انتظامیہ سے رابطہ میں رہا, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

پاکستانی ہائی کمشن بھارت اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے قریبی رابطوں میں ہے تاکہ بھارت میں پھنسےباقی ماندہ پاکستانیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے,بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

اس دوران ہائی کمشن بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کےتحفظ بہتری کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال کو باقائدگی سے دیکھ رہا ہے, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

جب تک باقی ماندہ پاکستانی بھارت میں پھنسے ہیں پاکستانی ہائی کمشن ان کی امداد جاری رکھے گا, بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں