نیشنل ہائی ویز 45

ڈاکٹر سیدکلیم امام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر سیدکلیم امام (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
٭ دوران سروس سیدکلیم امام نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا جس میں سر فہرست ان کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل سیدکلیم امام (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔سیدکلیم امام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 18ویں انسپکٹر جنرل ہیں۔دوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا جس میں سر فہرست ان کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعیناتی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی۔نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔