News Murree news 41

زخمیوں کی جان بچاتے ہوئے موٹروے پولیس کے فرض شناس سپاہی نے جان کا نذرانہ پیش

زخمیوں کی جان بچاتے ہوئے موٹروے پولیس کے فرض شناس سپاہی نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ، سیال موڑ کے قریب ایک ٹرک کے ڈرایئور کے دوران سفر سو جانے کی وجہ سے دوسرے ٹرک سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میںایک شخص شدید زخمی اور دو معمولی زخمی ہوے۔ امدادی کاروائی کے دوران ایک بس LES-1086نے موٹروے پولیس کے اسسٹنٹ پٹرول آفیسر نور محمد کو ہٹ کیا،جس کی وجہ سے APO نور محمد شدید زخمی ہو ا جنہیں ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے بس ڈرایئور اور عملہ موقع سے فرار ہو گئے جن کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہےAPOنورمحمد کے سوگوران میں بیوی اور چار بچے شامل ہیں ۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد نے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں