murree-gas-heater 48

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے گیس ہیٹر استعمال کرنے کیلئے ہدایت

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے گیس ہیٹر استعمال کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیاکیونکہ مری میں سردیوں کے دنوں میں گیس ہیٹر کے غلط استعمال کی وجہ گزشتہ سالوں میں کافی اموات ہوچکیں ہیں لہذا ریسکیو 1122 یہ چاہتا ہے کہ یہ حادثات دوبار نہ ہوں اور قیمتی جانو ں کا ضیاع نہ ہوگیس فٹنگز اور گیس ہیٹر کی صفائی کا خیال رکھیں اور لیکج کا وقتاٌ فوقتاٌ معائنہ کرتے رہیں،کمرے میں ہوا کی آمد ورفت کا خصوصی انتظام موجود ہونا چاہیے ۔اس کے لئے کھڑکی ، دروازے یا روشن دان تھوڑا سا کھلا ہونا نہایت ضروری ہے،آگ پکڑنے والی اشیاء کو ہیٹرسے کم از کم پانچ فٹ کے فاصلے پر رکھیں،کبھی بھی جلتے ہوئے ہیٹر کو کمرے میں اکیلا نہ چھوڑیں اورکمرے یا گھر سے باہر جاتے وقت ہیٹر کو اچھی طرح بند کریں،بہتر ہے کہ گیس ہیٹر کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے اور سونے سے پہلے ہیٹر کو لازمی بند کریں،گیس ہیٹر کی بجائے ہوٹلز،کار خانے یا بڑی عمارات میں سنٹرلی ہیٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے،اگر گیس لوڈ شیڈنگ ہورہی ہوتو اس کے اوقات پر خصوصی توجہ دیںتاکہ گیس جانے کے بعد اگر دوبار آگئی تو گیس کمروں میں بھر سکتی ہے ،ہیٹر سے کپڑوں کو سکھانے سے پرہیز کیا جائے اس کو صرف ہیٹنگ کے مقصد تک محدود رکھا جائے،گیس ہیٹر کے جلنے سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے جوکہ مضر صحت ہے لہذا ہیٹر کو مسلسل جلتے ہوئے نہیں رکھنا چاہیے ،بجلی کے ہیٹر استعمال کرتے وقت بجلی کی وائرنگ ، ساکٹ اور سوئچ کا خاص خیال رکھیں،کوئلے یا لکڑی کی انگیٹھی کے استعمال کے دوران دھوئیں کے اخراج کا اور تازہ ہوا کی آمد کا خاص خیال رکھیں،کوئلے یا لکڑی کی انگیٹھی کو سونے سے پہلے اچھی طرح بجھادیں،آگ لگنے یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو بر وقت اطلاع کریں یا مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں 0519330016 0519330025 ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں