بارش اور برفباری 49

حالیہ برفباری نے صوبہ کے پی کے سرکاری محکموں اورکنٹریکٹر کی ناقص کارکردگی کاپول کھول دیا

مری کے نواحی علاقہ ہزارہ ،گلیات اور ضلع ایبٹ آباد میں موسم سرما کی حالیہ برفباری نے صوبہ کے پی کے سرکاری محکموں اورکنٹریکٹر کی ناقص کارکردگی کاپول کھول دیا حالیہ برفباری ان علاقوں میں 8 انچ تک برف پڑی لیکن تاحال کئی روزگزرنے کے باوجود رابطہ سڑکوں سے برف صاف نہ کی جاسکی اور آج بھی سرکل بکوٹ گلیات سمیت ایبٹ آبادضلع کی 70 فیصدرابطہ سڑکیں بندپڑی ہیں جبکہ اس بار پی کے ایچ اے اور سی اینڈڈبلیوکو برف صفائی کی مدمیں ایک ایک کروڑ روپے کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں اتنی خطیر رقم ہونے کے باوجود بھی برف صاف کرنے کیلئے ٹریکٹرز لائے گئے ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما میں کئی کئی فٹ تک برفباری ہوتی ہے جسکو صاف کرنا ٹریکٹرز مشین کے بس کی بات نہیں ہے برف صاف کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہونے کے باوجود ٹریکٹرز لانا عوام کے ساتھ بھونڈامذاق ہے عوامی حلقوں میں حالیہ برفباری کے بعد ہی محکموں او رکنٹریکٹرز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید پریشانی پائی جاتی ہے اگر چھ یا 8 انچ تک برفباری کے بعد بھی سڑکیں صاف نہیں کی سکیں تو آگے کیا ہوگا یہ کروڑوں روپے کے فنڈز کدھر گیا پیسہ کہا چلاگیا نہ تابھاریاورمتعلقہ مشینری خریدی گئی اورف نہ ہی رابطہ سڑکیں بحال کی جاتی ہیں پھر فنڈز کہاں جارہا ہے یہ وہ سوال ہے جو آج سرکل بکوٹ ،گلیات اور ایبٹ آباد بھر کے عوام پوچھ رہے ہیں اس لئے صوبائی حکومت کے ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ گلیات سرکل بکوٹ اور ایبٹ آباد میں پی کے ایچ اورسی انڈڈبلیو کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لے اورٖغفلت کے مرتکب کنٹریکٹرز کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اورموسم سرما میں عوام کو ریلف فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اورعملی ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں اور فوری طور پر اصلاح احوال کیاجائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ شدید احتجاج کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں