arif6murreenews 54

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق سے گفتگو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق سے گفتگو کے دوران کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ ادارے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے ادارے کی سفارشات پر بروقت عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدرمملکت نے مزید کہا کہ نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین آرڈیننس 2019 کی پارلیمانی منظوری کے بعد اس ادارے کے کردار کو مزید وسعت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں