firdous-ashiq-awan 82

ٹونٹی ٹونٹی مشن

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں، احسن صاحب آپ جس مشن ٹونٹی ٹونٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا، عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کررہی ہے، آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں، کاروبار اور علاج بھی فارن میں ہے،پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم بھول نہیں گئی،عدالتی سزایافتہ کو معصوم ثابت کرنے کے لئے عمران خان کی امانت ودیانت پر انگلی اٹھا کر احسن اقبال گنہگار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں