تحریک منہاج القرآن 89

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام باغ قائد میں منعقدہ میلاد کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام باغ قائد میں منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہزاروں اہلیان کراچی نے تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے نفرتوں کے بتوں کو پاش پاش کردیا ہے۔شہر کراچی فرزندان اسلام،غلامان مصطفیﷺ،عاشقان رسول کا شہر ہے جن کا محور و مرکز اللہ اور اسکے رسول کی ذات ہے۔ہمیں مزار قائد کے سائے عہد کرنا ہو گا ہم ملک و ملت بالخصوص شہر کراچی کے امن اور روشنیوں کو بحال رکھیں گے۔تحریک منہاج القرآن تجدید ی،علمی تحریک ہے جس کا مقصد انسانیت کو جوڑنا ہے ہمارے ہزاروں ادارے دنیا بھر میں جہالت کے اندھیرے ختم کر رہے ہیں۔ پیغمبر خدا کا پیغام امن،محبت،بھائی چارگی ہے محمد کا غلام اور امتی کبھی دہشت گرد،انتہا پسند نہیں ہو سکتا انسانی جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اسلام نے نا حق فساد پھیلانے،قتل عام کی ممانعت فرمائی ہے۔وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے عوامی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانا،انسانیت کو تکلیف دینا نبی کی تعلیمات نہیں ہیں۔تعلیمات مصطفیﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اور اسلام کی روشنی سے پورے عالم کو منور کیا۔انسانیت کی خدمت ہی عظیم عبادت ہے وہ انسان کبھی مومن نہیں ہو سکتا جس کے ہاتھ اور زبان کے شر سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ ہوں۔تاجدار کائنات ﷺ نے حجتہ الودع کے موقع پر انسانیت کے حقوق کا سب سے بڑا اور واضع منشور پیش کیا۔تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں گستاخی کائنات انسانی کا سب سے بڑا گناہ ہے ایسا کرنے والا ملعون اور جہنمی ہے۔مغربی دنیا میں آزادی اظہار کی تشریح غلط ہے مقدس ہستیوں کی شان میں بے ادبی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ہم تمام حضرت آدم ؑ کی اولاد ہیں تمام انسان برابر ہیں بڑائی صرف تقویٰ اور پرہیزگاری میں ہے اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔اسلام کا اقتصادی نظام منفرد اور شاندار ہے مسلم ممالک بالخصوص پاکستان سودی نظام کا خاتمہ کرے،متبادل نظام موجود ہے۔اسلام نے حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد کی ادائیگی پر زیادہ زور دیا ہے ہمسائے اور رشتہ داروں کے سب سے زیادہ حقوق ہیں۔مسلم امہ اس وقت انتشار کا شکار ہے باطل کے مقابلے میں مسلم وحدت پارہ پارہ ہے اتحاد و یکجہتی کا فقدان ہے کمزوریوں کو دور کرنا ہو گا۔کشمیر،افغانستان،فلسطین اور برما میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے انسانی حقوق کے نام نہاد ذمہ داروں کی آنکھیں کیوں بند ہیں۔اقتدار اللہ کی امانت ہے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں رعایا کے بارے میں سوال ہو گا اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے۔لوگ انصاف کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں اعلیٰ عدلیہ مظلوموں کو جلد انصاف دینے کیلئے اپنے انصاف کے سسٹم کو متحرک کرے۔عدل و انصاف اسلام کی بنیاد ہے عدل و انصاف سے معاشرے مہذب اور ترقی یافتہ بنتے ہیں اور انسانیت کو تحفظ ملتا ہے۔مسلمان لین دین،کاروبار،تجارت میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیمات کو سامنے رکھیں قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔اسلام امن محبت سلامتی بھائی چارے کا دین ہے اسلام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ساتھ جوڑنا تعصب اور بددیانتی ہے۔ہم سب کا ایک خدا،ایک رسول،ایک قرآن،ایک نبی،ایک کعبہ اور مذہب اسلام ہے پھر ہم الگ الگ کیوں ہیں؟۔نوجوان مسلم امہ کا سرمایہ ہیں ان پر بھاری ذمہ داری ہے۔نوجوان،انتہا پسندی اور تفرقوں سے دور رہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔مادیت پرستی،بد تہذیبی نے مسلم نوجوانوں کو جکڑ رکھا ہے اس وقت نسل نو کی صحیح سمت رہنمائی ضروری ہے بے روزگاری نے نوجواں کو کمزور کر دیا ہے۔علماء انبیا ء کے وارث ہیں،علماء محراب و منبر،خطاب اور اپنی تحریر کو معاشرے اصلاح کیلئے استعمال کریں نئی نسل کو گمراہی سے بچائیں۔علماء کی ذمہ داری ہے وہ امت کو تفرقوں،نفرتوں،کفر کے فتووں سے بچائیں اور امن و محبت ایثار قربانی اتحاد و یکجہتی کا درس دیں اور ایک دوسرے کے افکار کا احترام کریں۔میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اپنی تحریر،رپوٹننگ،تجزیؤں سے معاشرے کی اکائی کا خیال رکھیں سچ بات لوگوں تک پہنچائیں افواہوں اور غلط بیانی،بلیک میلنگ،کسی کی عزت نفس اچھالنے سے پر ہیز کرے،مثبت تنقید تعمیر کا ذریعہ ہے۔تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں ہزاروں مردو خواتین کی شرکت شہر کراچی کی فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں تمام مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس میں اہم سیاسی،سماجی،مذہبی،دینی جماعتوں کی شرکت۔تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس باغ قائد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات،تھے پولیس،رینجرز اور یوتھ کے نوجوان الرٹ تھے۔تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس باغ قائد میں خواتین کی سیکورٹی کیلئے لیڈی پولیس اور ایم ایس ایم سسٹرز موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں