imran-khan 55

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال میں 2 لاکھ سکالرشپس دیئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج پیر کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال کے عرصہ میں 2 لاکھ سکالرشپس دیئے جائیں گے اور سالا نہ 50 ہزار سکالرشپ دینے کا یہ پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سکالرشپس میں 50 فیصد حصہ خواتین کا ہو گا جس کا مقصد احساس پروگرام کے تحت انسانی وسیلے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں