Accountability-court 92

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردے دیا

لاہور : احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردے دیا ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا شہباز کو عدالتی اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردےدیا، جج چوہدری امیرخان نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قراردیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سلمان شہبازکومتعدد بارمنی لانڈرنگ،زائداثاثہ جات کیس میں طلب کیا، ان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادوں کوبھی ضبط کرلیا گیا پے ، سلمان شہبازکوعدالتی اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے دلائل میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے، لیکن ملزم نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، وہ ملک سے فرار ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں