Oil-tankers 49

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اجلاس میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں 27 اکتوبر کو ہڑتال دھرنا نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ان حالات میں 27 اکتوبر کو ہڑتال یا دھرنا ملک پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر تمام ٹرانسپورٹر نے اعتماد کا اظہار کیا ۔کچھ شر پسند عناصر ہڑتال کروانے کی کوشش میں ہیں جس کو تمام ٹرانسپورٹر مسترد کرتے ہیں تمام ٹرانسپورٹرز نے متفقہ طور پر کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم پی اے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر شہزاد اعوان سے کیے گئے مذکرات پر ہم پابند رہیں گے ان دونوں نے ہمارے مطالبات وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی اور مراد سعید وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل تک پہنچنے میں ہمارا ساتھ دیا ہے ہم تمام ٹرانسپورٹرز حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس ملک کی بقاء ہم سے زیادہ اہم ہے ہم ٹرانسپورٹرز ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ہمارا کسی بھی شر پسند عناصر سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم ہڑتال کرنا چاہتے ہیں مزید آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت وقت پاک فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات کو حل کروایا جائے تاکہ کسی غریب ٹرانسپورٹر کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کو ٹھیک کیا جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں