تنگ آ کر ٹرین 109

سود خوروں سے تنگ آکر گریجوایٹ نوجوان نے ٹرین سے کود کر خود کشی کر لی

ریلوے روڈ خان پور پر قائم چاٹ محل کے مالک محمد سلیم کے جواں سالہ بیٹے احمد سلیم نے سود خوروں کے رویہ سے تنگ آ کر ٹرین سے کود کر خود کشی کر لی ، نوجوان کے چچا محمد جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے خالد اور آصف وغیرہ سے کاروبار کے لیے رقم کی جنہوں نے ماہانہ انٹرسٹ طے کیا بعد ازاں تمام رقم دینے والوں نے ایکا کر کے روزانہ کی بنیاد پر سود خوری اور بھتہ کی شکل میں 7ہزار روپے دیہاڑی وصول کرنا شروع کر دی چچا محمد جمیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خالد نامی شخص نے سود کی رقم زبردستی دکان کے گلہ سے اٹھائی تو میرے بھتیجے احمد سے اس کی تلخ کلامی ہوئی تو سود خور نے اسے ماں بہن کی ننگی گالیاں دیں اسی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر احمد سلیم نے پہلے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر لاہور کی طرف جاتے ہوئے بہاول پور کے قریب چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا انہوں نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف کاروائی کر کے حکام بالا ہمیں انصاف دلائیں کیونکہ اصل زر سے بھی کئی گنا زائد رقوم ادا کرنے کے باوجود سود خور ابھی تک ہمارے پیچھے

Print Friendly, PDF & Email