CDA-Islamabad 60

سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹروں میں رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلا می کے دوسرے روز۔

اسلام آباد: سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر میں منقدہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی 3 روزہ نیلامی کے دوسرے روز اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع08 کمرشل پلاٹ نیلام کر دیئے گئے جن کی مالیت تقریباً2.815بلین روپے ہے۔نیلامی 24اکتوبر کو بھی جاری رہے گی۔جس میں باقی ماندہ کمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی کے دوسرے روز بھی لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی پسند کے پلاٹ بولی لگا کر حاصل کئے۔پلاٹوں کی نیلا می کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جونیلا می کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانیو الے اقدامات کو سراہا۔ دو دن کی نیلامی میں اب تک 3.512 بلین کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ نیلام کیے گئے۔
تین روزہ نیلامی کے دوسرے روز نیلام کیے جانے والے کمرشل پلاٹوں میں G-9مرکز کے پلاٹ نمبر40-B، سائز733.33مربع گز کی بولی 500,000/- روپے فی مربع گز جبکہ پلاٹ نمبر31-B،سائز205.55مربع گز کی بولی1,170,000/- روپے فی مربع گز،مرکز G-10کے پلاٹ نمبر23-B،سائز333.33مربع گز کی بولی1,050,000/- روپے فی مربع گز،مرکز D-12 کے پلاٹ نمبر13، سائز711.11مربع گز کی بولی530,000/- روپے فی مربع گزاور پلاٹ نمبر13-A،سائز711.11مربع گز کی بولی480,000/- روپے فی مربع گز جبکہ I-8مرکز کے کمرشل پلاٹ نمبر27سائز1111.11مربع گز کی بولی805,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ اسی طرح سیکٹر I-11/2 میں ٹمبر کاپلاٹ نمبر10 سائز1066.66مربع گز کی بولی 122,000/- روپے فی مربع گزاور پارک انکلیو کے پلاٹ نمبر2 3،سائز266.66مربع گز کی بولی431,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔
پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔ تین روزہ نیلامی کے دوسرے دن بھی بڑی تعداد میں پلاٹوں کی زیادہ سے زیادہ بولی پر فروخت ہونا شہریوں کی طرف سے ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سی ڈی اے نے کا میاب بولی دہندگان کو ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کرنے پر سراہا ہے۔
آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی جمعرات24اکتوبر کے روز بھی جاری رہے گی جس میں کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں