ایل او سی 67

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں نو بھارتی فوجی ہلاک

اسلام آباد: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے نو بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فورسز نے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ دو فوجی بنکرز بھی تباہ کردیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک سپاہی اور تین شہری شہید جبکہ دو سپاہی اور پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں