Children-Violence murree-news 60

بچوں کو لٹکاکر تشدد کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار ہوگیا

سوشل میڈیا پر بچوں کو لٹکاکر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اوکاڑہ میں ایک شخص اپنے 3 بچوں کو ہمسائےکے گھر چھوڑ کرکسی کام سے چلاگیا۔بچوں کے شور مچانے اور اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی ضد پر ہمسائے نے انہیں کپڑے سے باندھ کر لٹکا دیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔اس واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ اوکاڑہ کے گاؤں 49 فور ایل میں پیش آیا جہاں جہاں عباس نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ کسی کام سے گیا اور اپنے 3 کم سن بچے ہمسائے یعقوب کے گھر چھوڑ گیا۔
بچوں نے شرارتیں کیں اور فیملی ممبرز کے پاس جانے کی ضد کی تو یعقوب اشتعال میں آگیا اور بچوں کو کپڑے سے باندھ کر اُلٹا لٹکانےکے بعد وحشیانہ تشدد کانشانہ بناتا رہا۔
حیدرآباد: معلم کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کرلیاملزم بچوں کی جوتے سے پٹائی کرتا رہا، بچے کانوں کو ہاتھ لگا کر معافیاں مانگتے رہے لیکن ملزم کو ترس نہ آیا۔دوسری جانب پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں