محکمہ اینٹی کرپشن 66

محکمہ اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

محکمہ اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی.ایل ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے سبزہ زار میں لینڈ مافیا کی جانب سے کروڑوں کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی,قبضہ مافیا کو نوٹس جاری کر دیے گئے. تفصیلات کے مطابق سبزہ زار سکیم میں قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر ایل ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے وہاں تعمیرات کرلی تھیں.آصف محمود بٹ اور عامر محمود بٹ نامی قبضہ مافیا دو بھائیوں نے سرکاری پلاٹ پر قبضہ جما کر بغیر ٹی پی برانچ سے نقشہ پاس کروائے وہاں گھر تعمیر کر لیا جس پر ایک شہری حمید انور نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کو نشان دہی کی کہ قبضہ مافیا آصف محمود بٹ اور عامر محمود بٹ نے 382 بلاک جے سبزہ زار سکیم میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی سرکاری پراپرٹی پر گھر تعمیر کر لیا ہے جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سبزہ زار میں پلاٹ نمبر 382 بلاک جے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے قبضہ مافیا کے سرغنہ آصف محمود بٹ اور عامر محمود بٹ نے عرصہ دراز سے ایل ڈی اے کی اسٹیٹ اور ٹاون پلاننگ برانچ کی ملی بھگت سے نقشہ پاس اور اپنے نام ٹرانسفر کروائے بغیر وہاں پر گھر تعمیر کر لیا تھا . نشان دہی پر محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا اور ایل ڈی اے کی تینوں برانچوں سے 382 بلاک جے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جب محکمہ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے میں اس پلاٹ کے بارے میں ریکارڈ طلب کیا تو اس کو پتہ چلا ہے کہ اس پلاٹ کا نہ تو آج تک ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ سے مکان کا نقشہ پاس ہے اور نہ ہی اسٹیٹ برانچ نے اس کا قبضہ لیٹر جاری کیا ہے اور نہ ہی یہ مذکورہ پلاٹ ان دونوں بھائیوں آصف محمود بٹ اور عامر محمود بٹ عرف پٹواری کے نام شعبہ لینڈ ڈویلپمنٹ سے ٹرانسفر شدہ ہے بلکہ یہ کروڑوں کی سرکاری اراضی پر ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے ان دونوں بھائیوں نے موقع پر ٹرپل سٹوری گھر تعمیر کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں