99

بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس حکومت پنجاب ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری اور ڈی ایس پی خرم سعیدنے ڈی سی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے لگائی جانے والی ہفتہ وار کھلی کچہری میں شہریوں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے بلکہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے تحصیل سطح پر بھی شکایت سیل قائم گئے ہیں تاکہ عوام کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعو د احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مہر آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر شوسل ویلفیئر میاں محمد زاہد،ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر محمد سلیم،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ محمد رفیق سرویا ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے کہا کہ پورے ضلع کے ایگزیکٹو آفیسران عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے جس کی مثال آج کھلی کچہری میں صرف ایک سائل ہی آیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ و تعلیم کے شعبہ پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے تا کہ عوام الناس تمام طبی و تعلیمی سہو لیات سے مستفید ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں