93

بہاولپور عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیرتیمورخان کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں عید الاضحٰی کے512 اجتماعات منعقد ہوں گے۔جن میں لاکھوں فرزندان اسلام عید الاضحی کی نماز اد ا کریں گے۔ جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے 1900 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور اس کے علاوہ پولیس قومی رضاکاراورویلنٹیرزکے1050 سے زائدسیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید الاضحٰی کے سلسلہ میں اجتماعات کو تین کیٹگریزمیں تقسیم کیا گیاہے جن میں اے کیٹگری کے25،بی کیٹگری کے66 اورسی کیٹگری کے421 اجتماعات ہوں گے۔سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے واک تھر و گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹر زاورسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔چاند رات کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ڈی پی او کے حکم اورہدایات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے چاند رات اورعید الاضحٰی پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اورشرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔جس میں سرکل پولیس افسران،ایس ایچ اوز سمیت کانسٹیبل تک کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا گیاہے اوراس سلسلہ میں واضع ہدایات جاری کردی گئیں۔ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کو مختلف زونز اورسیکٹر میں تقسیم کیا گیاہے۔ ہرزون میں سرکل پولیس آفیسر اے ایس پی یا ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا جبکہ سیکٹر ز کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ایس ایچ اوز نبھائیں گے۔ عید نماز کے بعد لوگ اپنے عزیز واقارب کی قبروں پر فاتحہ خانی کے لئے جاتے ہیں اس موقع پر قبرستان میں بہت رش ہوتا لہذا حلقہ آفیسران اور ایس ایچ اوز عید نماز کے فوراً بعد اہم قبرستانوں میں پولیس ڈیوٹی لگائیں گے۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے لیے 08 واک تھر و گیٹس، 365 میٹل ڈیٹیکٹر زاور 80 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کیے جائیں گے۔ سپیشل برانچ کا عملہ ان تمام مقامات کی ٹیکنکل سویپنگ کریگا۔عیدالاضحی کے دن ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لئے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ادائیگی نمازاور قربانی کے بعد عوام عمومی طور پر تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں لہذا اس حوالہ سے مناسب سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تما م تفریحی مقامات جن میں چڑیا گھر، پارک، تاریخی مقامات، پلے گراؤنڈز شامل ہیں میں کافی رش ہوتا جن میں مختلف فیملیاں آتی ہیں، لگائی گئی ڈیوٹیوں کو متعلقہ ایس ایچ اوز بریف کریں گے۔قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی واضح ہدایات پر عمل کریں گے اور کسی بھی کالعدم تنظیم یا ایسی تنظیم جن کو کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہے، کو جمع نہیں کرنے دیں گے۔ کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے اشتہارات، بینرزاور لاؤڈ سپیکر پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ عیدالاضحی کے موقع پر ایلیٹ فورس،ایگل اسکارڈ اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی کریں گی۔ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں