وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابط کیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی جبکہ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کومضبوط کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ اور باہمی احترام کے ساتھ سفر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی وزیر خارجہ کے فون کی تصدیق کی ہے۔
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward 🇺🇸🤝🇵🇰— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے کال موصول ہوئی، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر بلنکن کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا رابطہ ہے۔