33

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 27اپریل کو مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس 27 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 27 سے 29 اپریل تک پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا، دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملک بھر میں دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہاء کردی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں