30

بی بی سی کی جھوٹی خبر،پاکستان نے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد میں نو اور 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر گمراہ کن خبر دینے والے بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی سے پاکستان نے جواب طلب کرلیا۔ آئی ایس پی آر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اِس اسٹوری کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، بی بی سی اُردو ماضی میں بھی ایسی بے بُنیاد اور جھوٹی خبریں شائع کرتا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو ویب سائٹ نے اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل 2022ء کی درمیانی شب کے واقعات کی گمراہ کن رپورٹنگ کی، جس پر پاکستان نے بی بی سی ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کرلیا۔

پاکستان نے معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا، تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہوگئی، برطانوی ادارے نے شکایت ملنے کی تصدیق بھی کردی۔

رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی اُردو نے انتہائی لغو اور بے بُنیاد خبر شائع کی تھی، من گھڑت اسٹوری میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اُصولوں کے منافی تھیں، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ آئی ایس پی آر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اِس اسٹوری کو مسترد کرچکے، بی بی سی اُردو ماضی میں بھی ایسی بے بُنیاد اور جھوٹی خبریں شائع کرتا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں