26

تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ‏تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل ختم، حساب تو دینا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر توشہ خانہ سے حاصل تحفوں کو بیچنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں