37

فوج کی طاقت عوام ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کی طاقت عوام ہیں۔ دونوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا کوئی ہتھکنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لاہور گيريژن کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گیریژن کے افسران اور ریٹائرڈ فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کیلئے طویل عرصہ سے کوشاں ہیں مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور ریٹائرڈ فوجیوں سے ملاقات میں افواہوں، قیاس آرائیوں سے نمٹنے کیلئے ریاست مخالف پروپیگنڈا ناکام بنانے پر بھی زور دیا جبکہ آپریشنل تیاریوں اور تربیت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر لاہور کور کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج میجرحارث کی عیادت بھی کی، کہا ملزمان گرفتار ہوچکے، قانون کے مطابق انصاف ہوگا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں