ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیل یجنس اطلاعات پر فورسز نے آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 تخری کار مارے گئے، فورسز نے ملزمان کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ و بارود قبضے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔