91

قوم سے وعدہ ہے کسی کے سامنے نہيں جھکوں گا،وزيراعظم

Prime Minister Imran Khan, promise to the nation I will not bow down to anyone

  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سے وعدہ کيا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہيں جھکوں گا۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خط 7 مارچ کو موصول ہوا، جیسے ہی خط ملا تحریک عدم اعتماد بھی فوری پیش کردی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے۔ دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمیشہ سے حکومتوں پر اثر انداز ہوتی آئی ہیں مگر وہ کسی کے سامنے نہیں جھکيں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کيا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ وزيراعظم قوم کو يقين دلانے اور تصديق کيلئے دھمکی آميز مراسلہ چيف جسٹس پاکستان کے سامنے رکھنے کو تيار ہيں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ملک سے دھمکی آمیز خط آیا اس کے سفیر کو ملک بدر کردیا جائے، وزیراعظم جلد سے جلد خط پارلیمان اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں