34

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں جھلر فورٹ کے علاقے میں آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، شدید جھڑپ کے دوران مارے جانے والے 4 امن دشمنوں میں سے ایک کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی، دیگر 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے  ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، مارے جانیوالے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں